معاشی استحکام کے لیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، فراز الر حمن

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاشی استحکام ہونا نہایت ضروری ہے کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہاں تاجروں ، صنعت کاروں اور بزنس کمیونٹی کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔ان خیالات کا اظہار کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے چیئرمین فرا ز الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا جب تک تاجروں و صنعتکاروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں اور ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی اس وقت تک معاشی استحکام قائم نہیں ہوسکتا ، ٹیکسز کے نظام میں شفافیت اور آسانیوں کا ہونا نہایت ضروری ہے ،پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں نے وطن عزیز کو درپیش ہر آڑے وقت میں عظیم تر قومی مفاد کو بہر صورت ترجیح دی ہے اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام تر مسائل ، دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود ناقابل فراموش اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے سب سے بڑے اور گنجان آبادی والے شہر کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں کے دیرینہ مسائل کا حل اب ناگزیر ہوچکا ہے کیونکہ تاجر برادری اور ملک کا معاشی استحکام ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ کراچی جو معاشی حب ہے ۔