چاند کی سطح سے 40سال بعدارضیاتی نمونے حاصل کرلیے گئے

259
چینی گاڑی 40 سال بعد چاند کی سطح سے ارضیاتی نمونے حاصل کررہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خلائی مشن چانگ 5نے چاند کی سطح پر کھدائی کے بعد مٹی کے نمونے حاصل کرلیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی خلائی ادارے کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے،جس میں خود کار چاند گاڑی کو کھدائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خلائی مشن مزید چند روز تک چاند پر کھدائی کا کام جاری رکھے گا،جس کے بعد وہ حاصل کیے گئے نمونوں کے ساتھ دسمبر کے وسط میں منگولیا میں لینڈ کرے گا۔