مصر میں رہایشی عمارت منہدم‘ 6 افراد جاں بحق‘ 3لاپتا

190
اسکندریہ (مصر): منہدم ہونے والی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے‘ امدادی کارکن لاپتا افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اسکندریہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شہر اسکندریہ میں رہایشی عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی اداروں نے کارروائی کا آغاز کردیا اور ملبے سے 3مرد اور 3خواتین کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو 2سال قبل خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا،تاہم رہایشیوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اسکندریہ کے گورنر نے بتایا کہ 3منزلہ عمارت میں 9 افراد رہایش پزیر تھے، جن میں 6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی 3افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اگست میں بھی 5 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔