پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکوئوں سمیت 26 ملزم گرفتار

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے جوہر چورنگی اور لانڈھی منزل پمپ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس میں خونی مقابلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے جبکہ پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران دو قاتل،ایرانی ڈیزل سپلائراور دیگر جرائم میں ملوث 26ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے ہیروئین،چرس،گٹکا،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،ایرانی ڈیزل و دیگر سامان برآمد کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح شاہ لطیف ٹائون پولیس کا لانڈھی منزل پمپ کے قریب مدینہ ٹائون کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوں سے فائرنگ کا تبادلی ہوا پولیس نے دو ڈاکو ئوں26سالہ لائق خان ولد لائس خان اور 24سالہ عرفان شاہ ولد ریاض کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ادھرشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ کلری پولیس نے قتل کے مقدمے میں مفرور دو ملزمان طلحہ اور حیدرعلی کو گرفتارکرلیا،جن سے مزید چھان بین جاری ہے۔ کلاکوٹ پولیس نے3 ملزمان مزمل عرف وقاص، واجد علی اورفیصل عرف چشمہ ،ڈاکس پولیس نے تین منشیات فروش نیاز خان عرف خانکو، فضل حسین عرف فقیرا ور سہیل ، کلفٹن پولیس نے ایک منشیات فروش کلام دین ،پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروش شہباز مسیح ،حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش جمیل عرف جیلو،شاہ لطیف ٹائو ن پولیس نے منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان ساجد اور وحید احمدٹیپوسلطان پولیس نے منشیات فروش گل بدین اور گٹکا فروش عاشق حسین ،ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دوملزمان عدان اور احمد شفیع، بغدادی پولیس نے گھر میں ڈکیتی کرنے والے اور موٹر سائیکل چور چار ملزمان شاہ حسین بلوچ ، صبورپٹھان ،صادق بلوچ ،عادل بلو چ، محمد فیاض ،کھارادر پولیس نے دو موٹرسائیکل چور زبیراور ابوبکر اور گٹکا فروش شاہ نواز، نیپئر پولیس نے ایک ملزم محمدیونس ،رسالہ پولیس نے ملزم ابراہیم ،اینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ ضلع کورنگی نے دو ملزمان محمد حسن اور صدام حسین ،نیو کراچی پولیس نے گٹکا فروش شکیل ، سچل پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سپلائی میں ملوث ایک ملزم زاہداور مدینہ کالونی پولیس نے گٹکا فروش عبداللہ کوگرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔