ٹریفک حادثات ،خودکشی اور دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میںحادثات واقعات میں7 فراد جاںبحق ہوگئے ۔ دیگر واقعات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ چھری کے وار سے دو افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے گلشن سرجانی جولائی گوٹھ کے قریب گڑھے سے ایک دن پرانی40سالہ لاش ہوئی۔ کورنگی غوث پاک روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 70سالہ سید احمد ولد جلیل کے نام سے ہوئی ،پولیس نے وجہ موت طبعی قرار دیا ،قیوم آباد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا ، متوفی کی شناخت 51سالہ عبد الفتح ولدمحمدموجن کے نام سے ہوئی ،ابراہیم حیدری میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیر جی کے نام سے ہوئی،متوفی نے قرض سے تنگ آکر خود کشی کی۔ہیر جی کا تعلق ہندو مذہب سے تھا اور مچھرے کا کام کرتا تھا، ہیر کئی روز سے پریشان تھالیکن پریشانی کا اظہار نہیں کرتا تھا،اہلخانہ کے مطابق متوفی کئی لوگوں کا مقروض تھا،متوفی قرض کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھا،آج گھر میں گلے میں پھندا لگا کر اپنی ہی جان لے لی۔ آج صبح لیاری دریا آباد گلی نمبر 09 کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ملبہ گرنے سے 30 سالہ مزدور احمد ولد حنیف جاں بحق ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا آج صبح لانڈھی قائد آباد جوگی موڑ کے قریب ٹر الر اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا حادثے میں واٹر ٹینکر کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا واٹر ٹینکر کا ڈرائیور خان ہلاک جبکہ اسکا بھتیجا دانیال شدید زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ھسپتال منتقل کیا ادھر آج صبح ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔ دوسری جانب پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاون ساڑے گیارہ غازی آباد میں کیتی میں مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 42سالہ امینول ولدخورشید زخمی ہوگیا جس کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا جبکہ مبینہ ٹاون کے علاقے گلشن اقبال سفاری پارک کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 39سالہ محمد سہیل ولد عبدالعزیز کو زخمی کردیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیراڈی ضیا کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے 30سالہ عبدالشکور زخمی ہوگیا ۔ بغدادی شاہ بیگ لین اولڈ یونین کمیٹی گلی نمبر8Cمیں چھری کے وارسے 2افرادزخمی ہوگئے ۔