رینجرز کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘2ملزمان گرفتار

285

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز سندھ نے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی پر سر چ آپریشن کیا ، 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔ترجمان پاکستان رینجر ز سندھ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں لیاقت آباد ، بلدیہ ، اور نگی ، کو رنگی ،لانڈھی ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، گلفٹن ،بن قاسم ، ملیر ، گڈاپ ، گلبرگ ، کیماڑی ، لیاری ، صدر اور گردنواع میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ، آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکو اڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے، مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہاہے، اس دوران داخلی اور خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے، سر چ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔