منتخب نہ کرنے پر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا میں جا بسے

362

قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے، دلبرداشتہ بیٹسمین موقع نہ دیے جانے پر پاکستانی کرکٹ کو خیرباد کہہ کر امریکا پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اسلم نے کہا کہ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایو س ہو کر امریکا پہنچ چکا ہوں، اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا اور ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کے باوجود دوسروں کو ان پر ترجیح دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بوجھل دل کے ساتھ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا، مجھے اپنا مستقبل نظر نہیں آرہا تھا اور میں نے اپنا گھر بھی چلانا ہے امید ہے امریکا میں بہتر مستقبل بنا سکوں گا۔

سمیع اسلم نے بتایا کہ تقریباً 3 سال بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں جاؤں گا میرا معاہدہ اچھا ہے فی الحال ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھوں گا۔

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے قومی ٹیم میں  منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے 3 سال کا معاہدہ کی ااور ان کو ایکسٹرا آرڈنری ابیلیٹی  ویزہ کیٹگری کے تحت امریکی ایمیگریشن ملی ہے ۔

قومی کرکٹر  سمیع اسلم نے پی سی بی کو باضابطہ طور پر خط کے ذریعے آگاہ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک مصروفیات کے باعث کرکٹ نہیں کھیل سکتا.

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کار کردگی دکھانے کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی کھلاڑیوں میں میرا نام نہیں.