امریکی افواج کا سعودی عرب میں مزید 5 سال تک کا قیام

602
سعودی عرب کے الخرج میں موجود سعودی فوجی ہوائی اڈے 'شہزادہ سلطان' میں مائیک پومپیو امریکی افواج کے ہمراہ

سعودی فوجیوں کو تربیت دینے کیلئے امریکی افواج کو سعودی عرب میں مزید 5 سال کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

عربی21 کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودیوں کی فوجی ٹریننگ جاری رکھنے کیلئے 350 ملین ڈالرز کے عوض سعودی عرب میں امریکی افواج کے قیام میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔

سعودی عرب میں امریکی فوجی تربیتی مشن (یو ایس ایم ٹی ایم) دارالحکومت ریاض میں مقیم ہے جس میں قریب 330 امریکی اہلکار سعودی فوجیوں کو تربیت دینے کا کام کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 350 ملین ڈالرز امریکی فوج کی تنخواہوں ، رہائش ، مواصلات کے اخراجات اور اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے فیسوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن مشرق وسطی کے خطے میں اپنے (سعودی عرب اور امریکہ کے) مشترکہ مفادات کے دفاع کے لئے سعودی عرب کی مسلح افواج (SAAF) کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔