‘ویکسین ان لوگوں کیلئے ہے جو کورونا میں مبتلا نہیں’

534

ڈائریکٹرمیڈیسن شفاانٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد ڈاکٹرمیاں امجدسہیل نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین بنیادی طورپران لوگوں کیلئے ہے جو کورونا میں مبتلا نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد سہیل نے کہا کہ ویکسین بنیادی طور پر بیماری کو لگنے سے بچاتی ہے، کورونا سےصحتیاب افرادمیں اینٹی بائیوٹک بن چکی ہوتی ہیںجو انہیں قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں اس لیے کورونا ویکسین بنیادی طورپران لوگوں کیلئے ہے جو کورونا میں مبتلا نہیں۔

 ڈاکٹر میاں امجد سہیل نے بتایا کہ چائنا کی کورونا ویکسین کو بہت کم ٹمپریچر پر محفوظ کیا جاسکتا ہے اس وقت چائنیز ویکسین کا فیز تھری کا ٹرائل چل رہا ہے کورونا ویکسین کے فیزتھری کے نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ یہ کتنی محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  چائنیز کورونا ویکسین کے سیکنڈ فیز کا رزلٹ کافی بہتر تھا امید ہے اگلے چند ماہ میں انٹرنیشنل ریگولیٹری باڈی سے اپروول مل جائے گی، ویکسین بنیادی طور پر بیماری کو لگنے سے بچاتی ہےکورونا ویکسین ان لوگوں کیلئے ہے جو کورونا میں مبتلا نہیں،کورونا سےصحتیاب افراد میں قوت مدافعت بن چکی ہوتی ہیں۔