لانگ مارچ پلان کا حصہ ہے لیکن اعلان قبل از وقت ہے، سراج الحق

473

امیر جماعتِ اسلامی پاکستانی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہمارے پلان کا حصہ ہے لیکن تاریخ کا اعلان قبل از وقت ہے۔

لاہور میں بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی کورونا وائرس کے خلاف بھی جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کرنا پی ڈی ایم کا بنیاد و آئینی حق ہے انہیں جلسے کرنے کی اجازت دی جائے  حکومت نے جلسے میں رکاوٹیں ڈال کر اپنی کمزروی کا اعتراف کیا ہےملتان میں سیاسی کارکنوں کے خلاف جو رویہ اپنایا گیا وہ قابل مذمت ہےحکومت تمام سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لے اور گرفتار کارکنوں کو رہا کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرد کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں جو حقیقی معنوں میں تبدیلی ہو، انِ ہاؤس تبدیلی جمہوری نظام کا حصہ ہے، ہم مسئلہ نیب کیسز نہیں ہیں ہم بنیادی انسانی مسائل کے حل کے لیے نظام کو بدلنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ماضی کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، پی ٹی آئی بھی گزشتہ حکومتوں کاتسلسل ہے، ان لوگوں نے باریاں لیں اور حکومتیں کیں مگر حالات نہیں بدلے، عوام ایماندار اور سچی قیادت کے لیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، ہمارا ساتھ دیں ہم حالات بدلے ہیں۔