جاپان: سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار

647

اوساکا: سپرنائنٹینڈو اور بالخصوص ماریو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری کیونکہ اگلے سال فروری میں جاپان میں ’سپرنائنٹینڈو‘ تھیم پارک کا افتتاح ہورہا ہے جبکہ اس میں آپ ماریو کی گاڑی (کارٹ) دوڑاسکیں گے اور کوپا (کچھوے نما مخلوق) کے خول کو اچھال سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں یونیورسل اسٹوڈیو کے اندر ماریو تھیم پارک لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے جسے اس سال کھولا جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں غیرمعمولی تاخیر ہوئی جس کے بعد اب اوساکا میں 4 فروری 2021 کو اس کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ اس پورے تھیم پارک کی تیاری میں 6 برس کا عرصہ لگا ہے۔

یونیورسل کری-ایٹوو (تخلیقی) کے ایگزیکٹوپروڈیوس تھامس جیراٹی کے مطابق اس نئے پارک میں بعض اشیا ایسی ہیں جو اس سے قبل دنیا میں کہیں پیش نہیں کی گئی ہیں اور سب سے بڑھ کرماریو کی تمام سیریز پر گیمز اور تھیم پارک ہیں اور 1980 کےبعد سے ماریو اور اس کے دوست کو جس جس روپ میں پیش کیا گیا وہ سب اس تفریح گاہ میں موجود ہوں گے۔

تھیم پارک کی انتظامیہ کے مطابق  کھانے پینے کی دکانیں، تحفے اور خریداری کی اشیا بھی رکھی گئی ہیں اور  ماریو کا ایک بہت بڑا مجسمہ اور عین اس گیم جیسا قلعہ بھی بنایا گیا ہے جو بڑے بڑے پتھروں سے بنایا گیا ہےجسے ماریو کےمداح اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

اس میں گیمرز بھی ایک دوسرے سے پنجہ لڑاسکیں گے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں (اسوبی) ورژن رکھا گیا ہے، یعنی اصل کھلاڑی اچھلیں گے، بلاک کو مجازی طور پر مکا ماریں گے اور ورچول (مجازی) سکے جمع کرسکیں گے جبکہ  شروع میں مہمانوں کو ہاتھ پر باندھی جانے والی پاور اپ پٹیاں باندھنا ہوں گی اور جو اسمارٹ فون کی ایپ سے جڑی ہوں گی اور وہاں یہ سکے محفوظ رکھے جاسکیں گے۔

  کوپا چیلنج کے نام سے ماریو کارٹ والے گوشے میں پرستار عین اسی گیم جیسی کاریں بھی چلاسکیں گے اور اس میں آگمینٹڈ ریئلٹی پروجیکشن میپنگ اور گرافکس سمیت اسپیشل ایفیکٹس جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی جائیں گی جو آج سے پہلے کہیں نہیں ہیں اور اس پورے تھیم پارک کی تیاری میں 6 برس کا عرصہ لگا ہے۔