کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

252

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کشمنر سینٹرل نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن 16 سمبر تک جای رہے گا۔