سعودی حکومت کا سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

562

سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے خاتمے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔

عرب میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ جلد ہی اندرون اور بیرون میں آمد و رفت پر عائد سفری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی تاہم اب حکومت نے پابندیاں فوری طور پر نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت سے باہر جانے اور آنے پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی حکام نے کہا تھا کہ سفری پابندیاں کا مکمل خاتمہ یکم جنوری 2021 سے ہوجائے گا لیکن اب حکومت نے پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا رسک لینے اور جلدی بازی نہ کرنے پالیسی اپنائی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 15 ستمبر سے سفری پابندیوں جزوی طور پر اٹھائی تھیں اور مرحلہ وار بیرونِ ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دی تھی۔

سعودی حکومت سفری پابندیوں اور عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافے کے لیے بھرپور احتیاطی تدابیر اور کورونا سے محفوظ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے۔