ڈالر بتدریج روبہ زوال

489

ایک ایک کرکے ڈالر کی قدر میں دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں کمی آرہی  ہے۔ یورو، آسٹریلیائی اور کینیڈین ڈالر اور کورین کرنسی نے اس ہفتے مالیت کی اعلی ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا انتباہ ہے کہ ڈالر فیڈرل ریزرو کے گرتے ہوئے حصص کے باعث شدید مندی کا شکار ہوگا۔

سنگاپور میں ملیان بینکنگ کے غیر ملکی تبادلہ حکمت عملی کے ماہر کرسٹوفر وانگ نے کہا ہے کہ ویکسین کا تعارف ممکنہ طور پر بازی پلٹنے کا محرک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے تمام ممالک کی معاشی نمو میں تیزی آسکتی ہے اور ڈالر کمزور ہوسکتا ہے۔

یہاں تک کہ معاشی اتار چڑھاؤ کے ساتھ تغیر پسند کرنسیاں جیسے کیوی نے بھی ایشیائی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ ڈالر اُلٹی سمت میں جارہا ہے۔

یورو نے ڈالر کیخلاف نفسیاتی حد 1.20 کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 1.2125 کو چھولیا ہے جو اپریل 2018 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

کینیڈین ڈالر امریکی ڈالر کیخلاف 1.2910 کی نفسیاتی حد پر ہے جو اکتوبر 2018 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

آسٹریلیائی ڈالر بڑھ کر 74.20 امریکی سینٹس تک پہنچ گیا جو دو سال کی بلند ترین سطح ہے۔

سوئس فرانک بھی جنوری 2015 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر آگیا ہے اور کوریائی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 1096.85 کی نفسیاتی حد تک جا پہنچی جو جون 2018 کے بعد سب سے مضبوط اور بلند ترین سطح ہے۔