عماد وسیم بگ بیش کا حصہ بن گئے

684

پاکستان کے زبردست آل راؤنڈر اور پی ایس ایل فائیو کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈ سے معاہدہ طے پاگیا۔

میلبرن رینیگیڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شاندار آل راؤنڈر عماد وسیم کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے اور وہ باکسنگ ڈے پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔عمادوسیم پاکستان ٹی20 ٹیم کی مصروفیات کے بعد26دسمبر سےملبرن رینیگیڈزکودستیاب ہوں گے۔

کوچ میلبرن رینیگیڈز کا کہنا ہے کہ عماد وسیم شاندارصلاحیتوں کےسبب ٹی20کے ٹاپ پلیئرزمیں سےایک ہیں،عمادوسیم تجربہ کارکھلاڑی ہیں جنھوں نےحال ہی میں کامیابیاں بھی سمیٹیں۔

مائیکل کلینگر نے کہا کہ عمادوسیم شاندارصلاحیتوں کےسبب ٹی20کےٹاپ پلیئرزمیں سےایک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آل رائونڈر عماد وسیم کو آئندہ بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے این او سی جاری کردیا ہے ۔ بگ بیش لیگ 23دسمبر سے 26جنوری تک چلے گی۔ 31سالہ کرکٹر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے

لیفٹ آرام سپنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ہیں جن کی زیر قیادت فرنچائز نے حال ہی میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔