ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کی ایک اور ناکام کوشش

259

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کے خلاف انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ووٹر بٹن میری حمایت میں دباتے تھے اور ووٹ جوبائیڈن کو جاتا تھا۔ لگتا ہے مشین کی جگہ پھر سے کاغذ استعمال کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے شرط رکھ دی

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کسی غیر ملک میں کی جا رہی تھی۔ میڈیا ہی نہیں جج بھی شواہد تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس سیکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانا بڑا مشکل کام ہے۔

امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست سبقت حاصل ہے۔

جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 232 ہے۔