بابراعظم گرائونڈ میں پریکٹس کی کمی کو محسوس کرنے لگے

285
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں پریکٹس کومس کر رہے ہیں اور گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہونے پر سب ٹھیک ہوجائے گا.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ایک اعزاز ہے اور ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں.

بابراعظم نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گراؤنڈ میں مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی سیکھتے ہیں، گراؤنڈ میں پریکٹس کومس کر رہے ہیں اور گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہونے پر سب کچھ پیچھے رہ جائے گا.

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حالات انگلینڈ سے مختلف ہیں اور سینئر کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں.

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کینٹربری ڈی ایچ بی میڈیکل افسر کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے اس لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں.

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا تھا.

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.