کوشش ہے سب کو فری ویکسین ملے: معاون خصوصی برائے صحت

552

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ہے کہ کوشش ہے کورونا ویکسین ہر شہری کو مفت میں فراہم کی جائے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے 4 سے 5 کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ حکومت مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جس کمپنی کا ڈیٹا سب سے زیادہ مستند ہوگا اس کو ترجیح دیں گے۔

گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرے گی۔

نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کررہی ہے۔ کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

نوشین حامد نے کہا کہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہمارے پاس کورونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی۔ اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔ وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے۔