اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، علامہ راجا ناصر

511
حیدرآباد: مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد نہیں ہے سوشل میڈیا پر اسرائیل کے حق میں چلائی جانے والی مہم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے وہ
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے پریس کانفرنس میں گل حسن مرتضوی‘ مولانا ملازم حسین‘ مختیارحسین‘ سید باقر زیدی بھی موجود تھے انہوںنے کہاکہ کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسرائیل کو کسی بھی صورت تسلیم نہ کرنے کا بیان خوش آئند ہے اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد نہیں ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو شدید نقصان ہوگا انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حق میں نہیں ہیں اسرائیل ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کرتا رہا ہے پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کرانے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے انہوںنے کہاکہ امریکہ کی بڑی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرلے سوشل میڈیا پر اسرائیل کو تسیم کرنے کے حق میں مہم بھی چلائی ہوئی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔