لاپتا افراد کمیشن کو اکتوبر کے دوران 23نئے کیس موصول

368

اسلام آباد (اے پی پی) لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن نے 30نومبر 2020ء تک 4782 کیسز نمٹا دیے۔ لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ۔ لاپتا افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020ء کے دوران 23 نئے کیس لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6854 ہوگئی۔ جن میںسے قومی کمیشن نے 30 نومبر 2020 ء تک4782 مجموعی لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے ہیںاور اس وقت لاپتا افراد کی تعداد 2072ہے جو کہ لاپتا افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔