پختونخوا اسمبلی، ارکان کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

227

پشاور (آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوااسمبلی کے اراکین کو 31 دسمبرتک سالانہ گوشوارے جمع کرنے کی ہدایات کردی ہے اور گوشوارے جمع نہ کرنے پر اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تکاپنے سالانہ گوشوارے جمع کرنے کی ہدایات کی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 31دسمبر تک اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرائیں کمیشن 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہنے والے اسمبلی اور سینیٹ کے کسی بھی رکن کے معطلی کے احکامات 16جنوری کو جاری کرے گی اور ایسے ارکان اس وقت معطل رہیں گے جبکہ تک وہ اپنے گوشوارے جمع نہیںکرائے لیتے۔