حمزہ شہباز کی ضمانت کی جلد سماعت کیلیے اپیل دائر

245

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے دراخواست ضمانت کو جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار گیارہ جون 2019 سے زیر حراست ہیں، نیب کے 110 گواہوں میں سے صرف 3 گواہوں کے بیانات تاحال قلمبند ہو سکے ہیں،درخواست گزار کو زیر حراست 18 ماہ کا وقت گزر چکا ہے،درخواست گزار نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دے رکھی ہے،شفاف ٹرائل کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے جلد از جلد مقرر کیا جائے۔