فی تولہ قیمتوں میں 1600 روپے کا اضافہ

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 1600 روپے کا حیران کن اضافہ ہوگیا، جبکہ ڈالر بھی 64 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 110700 روپے ہوگئی۔ فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94907 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں 33 ڈالر اضافے کے بعد 1831 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔