ڈومیسٹک کرکٹ سیزن،148میچوں کا کامیاب انعقاد

269

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک طرف کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاکے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹس ملتوی یا منسوخ کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں شامل اب تک کھیلے گئے 148 مختلف میچوں کا کامیاب انعقاد کرچکا ہے۔سیزن کے پریمیئر ڈومیسٹک ایونٹ، قائد اعظم ٹرافی کا چھٹا مرحلہ بدھ سے کراچی میں شروع ہوچکا ہے۔اس دوران قائد اعظم ٹرافی تھری ڈے ٹورنامنٹ 12 دسمبر کو مکمل ہوجائے گا۔