قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون، سینٹرل پنجاب نے232رنز بنالیے

237

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے چھٹے رائونڈ کا پہلا روزمکمل ہونے پر سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے تقصان پر 232 رنز بنالئے اور کامران غلام کے 130 رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت پختونخواہ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 285 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بدھ کو سندھ نے سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو 87 اوورز کے کھیل میں سینٹرل پنجاب نے 232 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہو ئے تھے۔ عثمان صلاح الدین نے 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے ۔ علی زریاب نے 56 ، محمد سعد نے 41 اور سعد نسیم نے 44 رنز بنائے ۔ سندھ کی طرف سے تابش خان کامیاب بولر رہے انہوں نے 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ ، محمد عمر اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔