انڈر16قومی ہاکی ،سندھ نے آزادکشمیر کو شکست دیدی

287

پشاور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے پانچویں دن 4 میچز کھیلے گئے۔ایونٹ کے پانچویں دن کا پہلا میچ سندھ اے اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا.جو 2-6سے سندھ اے نے جیت لیا، سندھ اے کی جانب سے محمد عدنان نے تین گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک,زین نے دو سلطان نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسرا میچ پنجاب ڈی اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیاجو بلوچستان اے نے 1-2 سے جیت لیا،بلوچستان اے کی جانب سے وارث اور عبدلماجد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ سندھ بی اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو 1-2سے سندھ بی نے جیت لیا۔سندھ بی کی جانب سے ونے اور حارث سرور نے گول اسکور کیا.جبکہ اسلام آباد کی جانب سے واحد گول مہر علی نے گول سکور کیا۔ایونٹ کا چوتھا میچ کے پی کے بی اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو 1-3 سے پنجاب سی نے جیت لیا۔