بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی

284

کینبرا(جسارت نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی ہارڈک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اسٹیون اسمتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 63 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جس پربھارت ایک اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔