کوہلی نے ون ڈے میں ٹنڈولکر کا تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

299

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں12 ہزار رنز مکمل کرلیے ۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں نہ صرف 12ہزار رنز مکمل کیے بلکہ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے تیز ترین 12 ہزار رنز کا ریکار ڈ بھی توڑ دیا۔ بدھ کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔