عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے این او سی جاری

173

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آل رائونڈر عماد وسیم کو آئندہ بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے این او سی جاری کردیا ہے ۔ بگ بیش لیگ 23دسمبر سے 26جنوری تک چلے گی۔ 31سالہ کرکٹر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔لیفٹ آرا سپنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ہیں جن کی زیر قیادت فرنچائز نے حال ہی میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔