اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے ہوگئی

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 160.35روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں160.60روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے159.80روپے سے بڑھ کر 160.30روپے اورقیمت فروخت 45 پیسے کے اضافے سے 159.90 روپے سے بڑھ کر 160.35روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کے اضافے سے159.70روپے سے بڑھ کر 160.20 روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے 160.20روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے ہو گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر 191 روپے اور قیمت فروخت 191 روپے سے بڑھ کر 192.90روپے ہوگئی۔