نوابشاہ،دو گروہوں میں تصادم،12 افراد لہولہان

261

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) نوابشاہ کے قریب قاضی احمد کے گاؤں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں زبردست تصادم۔درجنوں افراد زخمی۔ بارہ افراد کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے
قریب قاضی احمد کے گاؤں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں زبردست تصادم میں بارہ افراد کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دونوں جانب سے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنھیںسول اسپتال نوابشاہ منتقل کیا جارہا ہے ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں چوکی قائم کردی تاکہ مزید تصادم نہ ہو لیکن علاقے میں تاحال کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ بھی ہو رہی ہے۔