کورونا وبا خطرناک ہے،تاجر ایس او پیز پر عمل کریں،جاوید اقبال

387

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہم شروع کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال،سینئر نائب صدر زاہد میمن،نائب صدور شکیل احمد،سید ریحان شاہ،جوائنٹ سیکرٹری محمد یاسر،کوآرڈینیٹر نعمان منشی سمیت دیگر تمام عہدے داران نے دکانوں پر جاکر ایس او پیز سے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے۔جاوید اقبال نے فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور ہمارے پاس اس سے حفاظت کا طریقہ کار ہے کہ ہم لازمی طور پر ماسک پہنیں،سینیٹائزر کا استعمال کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اور حکومت کی طرف سے دی گئی تمام ہدایت پر عمل درآمدیقینی بناتے ہوئے مقرر کیے گئے اوقات کار میںپنی مارکیٹیں بند کریں ۔ اس موقع پر انہوںنے دکانداروں کے ساتھ مل کر
عالمی وباء سے جلد چھٹکارے کی دعا کی۔صدرجاوید اقبال نے دیگر تاجر تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹوں میں اس طرح کی مہم چلائیں تاکہ لوگوں میں کورونا وبا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔