بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ

150

بنوں (آن لائن) بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پولیو مہم پر تعینات بنوں پولیس کے پی ایس آئی مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ، موقع پر موجود لوگوں نے پولیس اہلکار کو خلفیہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس پہنچایا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے مذکورہ پی ایس آئی کے ایک بھائی جوکہ ایف سی میں تعینات تھے کو نیو سبزی منڈی کے قریب ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا تھا۔ ایک ماہ میں74 افراد قتل جبکہ 54 افراد زخمی ہوگئے۔