حکومت کا ایس او پیز سے آگاہی کا ہفتہ منانے کا اعلان

170

اسلام آباد( آن لائن )وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 5 سے 12 دسمبر تک کورونا وائرس کی ایس او پیز کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائے گا،کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے
ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ماسک کا استعمال، 6 فٹ فاصلہ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب ضروری ہے۔
ہفتہ /اعلان