حیدرآباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ 4034چالان کیے

422

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول و کالج کی گاڑیوں میں سی این جی گیس سلنڈرکے استعمال ، بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ گاڑیوں، اوور لوڈنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4034 چالان کیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس حیدرآباد 2 زون میں تقسیم ہے ٹریفک پولیس سٹی زون اور ٹریفک پولیس لطیف آباد زون دونوں کی مجموعی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک زون سٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 16 ٹریکٹر و ٹرالر کے چالان کیے ، اسی طرح 24 بسیں و کوچز،7 کوسٹر،157 مزدہ، 150 وین،ایک آئل ٹینکر،483 کاریں،279 رکشہ،133 ٹیکسی،301 سوزوکی،15 ٹریکٹر اور 11سو 27 موٹرسائیکلوں کے خلاف چالان کیے گئے۔ ٹریفک زون لطیف آباد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 28 ٹریکٹر و ٹرالر کے چالان کیے، اسی طرح 18 بسیں و کوچز،14کوسٹر،54 مزدا،198 وین،5 آئل و واٹر ٹینکر، 179 کاریں،233 رکشہ، 3 ٹیکسی، 201 سوزوکی، 6 ٹریکٹر اور 402 موٹرسائیکلوں کے چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس سٹی اور ٹریفک پولیس لطیف آباد نے ماہ نومبر میں مجموعی طور پر 4ہزار 34چالان کیے جن پر9لاکھ 68ہزار 50روپے کے جرمانے عاید کیے گئے۔