پیٹرول بحران، کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کیلیے حکومت کو مہلت

279

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پیٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ طلب کرتےہوئے وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کے لیے 14دسمبر تک مہلت دیدی ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی صورت میں 14دسمبر کو کمیشن کے سربراہ ابوبکر خدابخش کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے سربراہ رپورٹ بند لفافے میں عدالت میں جمع کرائیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ہیں۔رپورٹ کو پبلک کرنے کے لیے کابینہ کو بھجوادی ہے ۔