صدارتی نظام ریفرنڈم کیس میں اضافی دستاویزات طلب

180

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے لیے ریفرنڈم کرانے کی ہم عوام پاکستان پارٹی کے
چیئرمین طاہر عزیز خان دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کے موقع پر درخواست گزار کواضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔