لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں، فردوس عاشق

353

لاہور(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں، عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے ٹولے کو سیاست کا کوئی حق نہیں، پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہا ہے۔ 11 جماعتوں کا غیر فطری اکٹھ عوام سے کھلی دشمنی کر رہا ہے۔اپوزیشن کا بیانیہ صرف’’ لوٹ مارکرو
اور ذاتی تجوریاں بھرو‘‘ ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مقصد’’ نوٹ کو عزت دو ‘‘ہے ۔پنجاب میں کورونا کے کیسوں میں اضافے کی بڑی وجہ اس عاقبت نا اندیش ٹولے کے جلسے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 17941 ہوگئی ہے اور24گھنٹے کے دوران کورونا کے543کنفرم کیسز سامنے آئے اور45 مریض جاں بحق ہوئے۔