حیدرآباد میں دن دہاڑے سیکورٹی گارڈ قتل، ورثا کا احتجاج

196

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں دن دہاڑے فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاںبحق ہوگیا، تلک چاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھرک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق جی او آر کالونی کے رہائشی غلام حسین کھوسو کا نوجوان بیٹا سہیل کھوسو جو کہ داؤد سپر مارٹ پر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا بدھ کے روزڈیوٹی کیلیے جارہا تھا کہ آٹو بھان روڈ پر گھات لگائے ملزمان نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے سہیل کھوسو کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع کے باوجود حسین آباد پولیس نے سردمہری سے کام لیا او کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی۔ ورثاء نے پولیس کی سردمہری پر احتجاج کرتے ہوئے قاتلوںکی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب تھانہ مارکیٹ کی حد ود تلک چاڑی میںحارث ٹیلرز کی دکان پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ علاقہ مکین اور فائر بریگیڈ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔