ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں عوامی مظاہروں میں حصہ لینے والے جمہوریت نواز رہنماؤں کو سزا سنادی گئی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان رہنما جوشوا وانگ کو ساڑھے 13 ماہ اور ان کے 2 ساتھیوںکو 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل تینوں ملزمان نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس جون میں پولیس کے صدر دفاتر کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی تھی، جس کے لیے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔