سری لنکا: جیل میں ہلاکت خیز تصادم کے بعد سیکڑوں قیدی رہا

477
سری لنکا: قیدیوں کے اہل خانہ جیل تک رسائی دینے کے لیے اہل کاروںسے اپیل کررہے ہیں

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں قیدیوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج میں ہلاکتوں کے بعد حکومت نے سیکڑوں افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبو کے قریب واقع سخت سیکورٹی والی جیل میں کورونا وائرس کے خلاف ناکافی اقدامات پر احتجاج شروع ہوا تھا،جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ وزیر انصاف نے پارلیمان کو بتایا کہ فساد ات کے بعد سے 607 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔