اسرائیل میں حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا

142

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور وزیر دفاع بینی گینٹس کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے درمیان اتحاد ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست دے دی ہے، جس پر جلد رائے شماری ہوگی۔ وزیر دفاع بینی گینٹس کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمان کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دے گی۔ یاد رہے کہ بنیامین نیتن یاہو اور بینی گینٹس ایک دوسرے کے حریف تھے، تاہم اسرائیل کو ڈیڑھ سال سے جاری سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے دونوں رہنماؤں نے حکومت سازی پر اتفاق کیا تھا۔ حکومتی اتحاد کے ٹوٹنے سے صہیونی ریاست میں 2برس کے دوران چوتھے پارلیمانی انتخاب کی راہ ہموار ہو جائے گی۔