عراقی وزیراعظم کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان

194

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آیندہ سال 6جون کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ بیان میں تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا گیا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ یاد رہے کہ پیر کے روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے متعلقہ حکام کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی تھی۔