ترکی اور یونان کے درمیان اصولی دائرہ کار پر کام جاری ہے‘ نیٹو

156

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اصولی دائرہ کار پر کام جاری ہے۔ برسلز میں نیٹو وزرا ئے خارجہ اجلاس کی پہلی نشست کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان واقعات کا سدباب کرنے کے لیے رابطہ لائن تشکیل دی گئی ہے اور بعض فوجی مشقوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو ارکان مسائل کے حل کے لیے جرمنی کی زیرقیادت کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔