آذربائیجان نے 10 نومبر کو یومِ فتح قرار دے دیا

679
نگورنوکاراباخ: مفتوحہ علاقوں میں آذربائیجان کے پرچم لہرا کر جشن منایا جارہا ہے

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے 10 نومبر کو یوم فتح کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ ایوان صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو آرمینیا کی شکست کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الہام علییف نے 27 ستمبر کو جنگ کے آغاز اور شہدا کی یاد کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ 44 روزتک جاری جنگ کے بعد آرمینیا نے آذری فوج کے ہاتھوں پٹائی کے بعد شکست تسلیم کرلی تھی۔ آرمینیا نے 10 نومبر کو اپنی شکست کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔