وینزویلا کا فلسطینی پٹی غزہ کی ناکابندی ختم کرنے کا مطالبہ

198

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینز ویلا کے صدر نکولاس مادورو نے فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے 2006ء سے جاری ناکابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صدر مادورو نے فلسطین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ ہم فلسطینی قوم کو آزادی کی جدو جہد، بہادری، شجاعت اور وقار کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔