پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

221

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں احتجاجی جلسہ کرنے کے اعلان کوندیم نامی مقامی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز کردیے ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ڈی ایم 13 دسمبر کو پابندی کے باوجود لاہور میں اجتماع کا انعقاد کر رکھی ہے، جہاں سے کورونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔