شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 24 گھنٹے کی توسیع

195

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں (آج) جمعرات تک 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دونوں (ن) لیگی باپ بیٹے کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے شریف برادران کی والدہ کی وفات کے پیش نظر بعض تعزیتی وجوہات کی بنا پر محکمہ داخلہ سے پیرول میں توسیع کی درخواست کی تھی۔