معذوروں کے عالمی دن پر الخدمت کے تحت110 وہیل چیئر تقسیم ہوںگی

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت ضلع حیدر آباد،جامشورو،ٹنڈو الہیار،مٹیاری، ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو محمد خان ،تھر پاکر،ٹنڈو آدم، سانگھڑ، میر پور خاص، کنری،عمر کوٹ،سکرنڈ،خیر پور، سکھر، گھو ٹکی، داد واور محراب پور کے110معذوروں میں وہیل چیئر تقسیم کی جائیں گی۔ تقریبات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ اور دیگر اضلاع میں سرکاری افسران ہوں گے۔ اس موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیاجائے گا ۔