عزیربلوچ کے 3قریبی ساتھیوں کو 5اور10سال قید کی سزا

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے3 قریبی ساتھیوں کے خلاف دھماکا خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا،مجرم عبدالعزیز کو مجموعی طور پر 10سال قید، مجرم سہیل عرف سنی اور ماجد کو 5،5سال قید کا حکم سنایا پولیس کے مطابق ملزمان کو 15مارچ 2019 میں بغدادی پولیس نے گرفتار کیا تھا ،ملزمان کے قبضے سے ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا، ملزمان پولیس پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔